مقبوضہ جموں و کشمیر
شوپیان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بھارتی شہری گولی مار کر زخمی کردیا
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی ریاست اتراکھنڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق زخمی شخص کی شناخت دلرنجیت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے جسے ضلع کے علاقے ہرپورہ میں نشانہ بنایا گیا۔زخمی شخص کو فوری طور پر شوپیاں کے ضلع اسپتال لے جایا گیا اور بعد میں سرینگر کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے کو محاصرے میں لے کرحملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔