مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگرمیں ایک بھارتی فوجی کی خودکشی
سرینگر20 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک بھارتی فوجی نے ضلع سرینگر میں خودکشی کر لی ہے ۔
بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کی43 بٹالین کے ایک اہلکار بھرت کمار نے ضلع کے علاقے ہمہامہ میں آر ٹی سی کویڈ سینٹر میں پھندہ لگا کر خودکشی کر لی ،جس سے جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 530ہوگئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔