راجوری : ہندو تو ا غنڈوں کا عید کی نماز ادا کرنے کیلئے جانے والے مسلمانوں پربہیمانہ تشدد، کئی زخمی
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں ہندو توا غنڈوں نے عید کی نماز ادا کرنے کیلئے جانے والے مسلمانوں کے ایک گروپ پرحملہ کر کے انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاجسکے نتیجے میں کوئی افراد زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے واقعے کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس میں گجر اور بکروال برادری کے کئی افراد کو ہندو توا غنڈوں کے تشدد کیوجہ سے زخمی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔محبوبہ مفتی نے اس حوالے سے اپنے ٹویٹ میں لکھا”یہ افسوسناک ہے کہ راجوری میں عید کی نماز کی ادائیگی کیلئے جانے والے مسلمانوں کے ایک گروپ پر غنڈوں نے حملہ کیا ، غنڈوں کیلئے یہ بات کافی تھی کہ یہ لوگ مسلمان ہیں جنہیں کسی بھی وقت ، کسی بھی جگہ نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔“انہوںنے مزید لکھا کہ ”غنڈوں اور شرپسندوں کو اس طرح کی کارروائیوں کو انجام دینے کی کھلی چھٹی حاصل ہے اور وہ جانتے ہیں کہ وہ اسکے لیے آزاد ہیں اور انہیں کوئی کچھ نہیں کہے گا۔