اوٹاوا :
بھارتی جبر و استبداد کا شکار سکھ برادری نے پاکستان کیخلاف دہشت گرد نریندر مودی کا ساتھ دینے سے انکار کرتے ہوئے سکھ فوجیوں سے صوبہ سندھ کے دفاع کیلئے پاک فوج میں شامل ہونے کی ہدایت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنماء گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارت کیخلاف سکھوں کی پاک فوج میں کھلی بھرتی کا مطالبہ کیا ہے،سکھ فار جسٹس نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھارتی مقبوضہ پنجاب کے سکھ رضاکاروں کو پاک فوج میں شمولیت کی دعوت دینے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیر دفاع کی سندھ پر قبضے کی کھلی دھمکی کے پیش نظر پاکستان کو فوری سکھوں کیلئے خصوصی بھرتی کا راستہ کھولنا ہو گا۔انہوں نے درخواست کی کہ سکھ رضاکاروں کی خصوصی فہرست اور ایک وقف سکھ دفاعی یونٹ تشکیل دیا جائے ، سکھ رضا کاروں کے اس یونٹ کی تعیناتی خاص طور پر سندھ کے دفاع کے لیے کی پتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ جیسے ہی پاکستان رجسٹریشن کا پروٹوکول جاری کرے گا ، دنیا بھر میں ہزاروں سکھ رضاکار شامل ہونے کیلئے تیار ہیں ،عالمی قوانین کے تحت فوجیوں کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی ضمیر یا اخلاقی وجوہات پر کسی جنگ میں حصہ لینے سے انکار کر سکتے ہیں۔سکھ فار جسٹس کے رہنماء نے مزید کہا کہ دنیا پاکستان کے مضبوط موقف اور بھارتی جارحیت کیخلاف اپنی مکمل حمایت کا اظہار کر رہی ہے ، بھارتی جنگی سیاست اور دہشت گردی کے فروغ کے منصوبے کیخلاف دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر مضبوط موقف رکھتے ہیں، عالمی قوانین میں فوجی کو حق ہے کہ وہ اپنے ضمیر کی بنا پر کسی جنگ میں جانے سے انکار کرسکتا ہے۔





