شاہجہاں پور: ہندو پجاری کے گستاخانہ بیانا ت کے خلاف مسلمانوں کااحتجاجی مظاہرہ
شاہجہاں پور;
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع شاہجہان پور میں مسلمانوں نے ہندو پجاری یتی نرسنگھانند کی طرف سے نبی کریم حضرت محمد ۖ کی شان اقدس میں گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے ہندو پجاری کے خلاف نعرے لگائے اور اسکے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندو پجاری کے توہین آمیز بیانات مسلمانوں کیلئے ناقابل برداشت ہیںاور اسکے اشتعال انگیز بیان سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسے پہلے بھی یتی نرسنگھا نند متعدد بار یہ گستاخانہ اقدام کر چکا ہے ۔ اس موقع پر عیدگاہ مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے بھارت کی صدر کے نام ایک یادداشت ضلعی انتظامیہ کے حوالے کی گئی ،جس میں یتی نرسنگئانند کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا مطالبہ کیاگیاتھا۔مظاہرے میں عیدگاہ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین راحت علی خان، سیکرٹری سید قاسم راجہ اور دیگر لیڈر بھی موجود تھے ۔