بھارت

بھارت :اتراکھنڈ میں مدارس کے خلاف بڑی کارروائی،اب تک 20 مدارس بندکئے گئے

 

دہرادون : مودی کے بھارت میں مسلمانوں اورانکے زیر انتظام اداروں کونشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے اورتازہ ترین اقدام میں بی جے پی کے زیر اقتدارریاست اتراکھنڈ میں حکومت نے مدارس کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ ریاست کے محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود اور مقامی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیموں نے دہرادون اور ہلدوانی میں ایسے کئی مدارس کو سیل کیا ہے جو غیر منظور شدہ تھے۔ خبر کے مطابق اب تک 20 مدارس کو مکمل طور پر بند کرا دیا گیا ہے۔اتراکھنڈ کے محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے خصوصی سکریٹری پراگ مدھوکر دھکاتے کے مطابق دہرادون کے 3 مدارس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آزاد کالونی میں واقع مدرسہ جامع السلام الاسلامیہ کو انتظامیہ نے سیل کر دیا ہے۔ وہیں آزاد کالونی (ماجرا) میں واقع مدرسہ دارالارقم اور مدرسہ دارالعلوم رحیمیہ کی انتظامیہ نے تحریری طور پر مدرسہ بند کرنے کی اطلاع دی ہے۔ دھکاتے نے کہا کہ ریاست میں اب تک 17 مدارس کو سیل کیا جا چکا ہے، جبکہ 3 دیگر مدارس کی انتظامیہ نے مدرسہ بند کرنے کی تحریری اطلاع دی اور تصدیق کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کل 20 مدارس کو بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع نینی تال کے علاقے ہلدوانی میں بھی 2 غیر منظور شدہ مدارس کو سیل کرنے کی کارروائی کی گئی ہے۔ یہاں مدرسہ جامعہ نوریہ برکاتے امینہ اور ایک اورمدرسے کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button