بھارت

اترپریش:”آئی لو محمد“ ریلی کی اجازت نہ ملنے پر مسلمانوں کا احتجاج، پولیس کیساتھ جھڑپیں،12گرفتار

لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں انتظامیہ نے مسلمانوں کو ”آئی لو محمدﷺ“ مہم کے تحت ریلی کی اجازت دینے سے انکار کیا جس پر مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر ڈوڈ گئی اور انہوںنے شدید احتجاج کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد جمعہ کے نماز کے بعد کوتوالی مسجد کے قریب جمع ہوئی اور ریلی کی اجازت نہ ملنے کیخلاف سخت احتجاج کیا ۔ ریلی کا اعلان مولانا توقیر رضا نے کر رکھا تھا تاہم آخری لمحہ میں جاازت نہ ملنے کیوجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا۔
ریلی ملتوی کیے جانے کے اعلان پر مسلمان مشتعل ہوگئے اور احتجاج شروع کیا ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا جس کے بعد پولیس اہلکاروں اور مظاہرین میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔پولیس نے اس دوران کم از کم 12افراد کو حراست میں لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button