مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری اپنی منفرد شناخت کے تحفظ کیلئے متحد ہیں،محبوبہ مفتی

ہماری جدوجہد انصاف اور شناخت کیلئے ہے، عمر عبداللہ

Omar-Mehbooba

جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے 5 اگست 2019 کے فیصلوں کو واپس لینے کے کشمیریوں کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری اپنی منفرد شناخت کے تحفظ کیلئے متحد ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے راجوری کے علاقے بدھل میں ایک جلسے سے خطاب میں کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کشمیریوں کے لیے ناقابل قبول ہے خواہ وہ کسی بھی نسل، ذات یا مذہب سے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری شناخت ،ہماری خصوصی حیثیت چھین لی گئی، یہ ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وسائل ہم سے چھینے جارہے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ لوگوں کو محض اختلاف رائے پر کالے قوانین کے تحت سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جاتا ہے ، علاقے میں قبرستان جیسی خاموشی قائم کی گئی ہے اور ہرگزرتے دن کے ساتھ لوگوں کی مایوسی بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری سرزمین ہے اور ہم ہر قیمت پر اپنی شناخت کی حفاظت کریں گے۔
دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بارہمولہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ہماری جدوجہد انصاف اور شناخت کیلئے ہے، ہم اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے لڑ رہے ہیں۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ہمارا مقابلہ دہلی کی طاقت اور ناگپور کی آر ایس ایس سے ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button