مقبوضہ جموں و کشمیر
کرناٹک: تاجر نے 25سالہ بیٹے کو زندہ جلا دیا
بنگلورو08اپریل(کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگورو میں ایک تاجر نے اپنے 25سالہ بیٹے کو دن دیہاڑے آگ لگا کر ہلاک کر دیا۔ واقعے کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متاثرہ شخص آگ لگنے کے بعد درد کے مارے سڑک پربھاگ رہا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ملز م سریندر نے یہ قدم اس وقت اٹھایا جب اسکا بیٹا اریت ڈیڑھ کروڑ کے اکاﺅنٹ کی تفصیلات دینے میں ناکام رہا ۔ اریت نے شدید جھلس جانے کی وجہ سے بعد میں شہر کے وکٹوریہ ہسپتال میں دم توڑ دیا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ اس سلسلے میں سریندر کے ایک پڑوسی نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔