مقبوضہ جموں و کشمیر
کشمیریوں کی اپنی شناخت، حقو ق کی بحالی کیلئے ہر سطح پر کوششیں کرنا ہونگی، تاریگامی
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ طور پر جدوجہد کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تاریگامی نے ضلع شوپیاں کے گاو¿ں ریبن زین پورہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی شناخت اور دیگر آئینی حقوق کی بحالی کے لیے ہر سطح پر کوششیں کرنا ہونگی ۔انہوںنے مقبوضہ علاقے میں نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کالے قوانین پی ایس اے اور یو اے پی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر کے آبی وسائل کا بھی استحصال کر رہی ہے، اس نے علاقے میں سیب کی صنعت بھی تباہ کر دی ہے۔