بھارت

مودی کی زبان کی سطح اور بی جے پی کی سیٹیں مسلسل گر رہی ہیں: کانگریس

download (2)نئی دہلی: بھارت میں کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے جیسے انتخابی نتائج کی تاریخ قریب آ رہی ہے، مودی کی زبان کی سطح اور بھارتی جنتا پارٹی کی سیٹیں مسلسل گر رہی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملک ارجن کھڑگے نے کہاکہ مودی کو م سے مٹن یاد آتا ہے، م سے مچھلی یاد آتی ہے، م سے مغل یاد آتے ہیں، م سے منگل سوتر کی یاد آتی ہے اور م سے مجرہ یاد آتا ہے لیکن م سے مریادہ(وقار) یاد نہیں آتی ہے جو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے ہونا چاہیے۔کانگریس صدرنے ہماچل پردیش میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی گھبرا گئے ہیں، اس لیے ان کی زبان سے ایسی باتیں نکل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے بہار میں اپنی تقریر کے دوران ایسے الفاظ استعمال کیے جو ملک کے کسی بھی وزیر اعظم نے اب تک استعمال نہیں کئے۔ انہوں نے کہاکہ مودی کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ وزیر اعظم کے عہدے کا وقار برقرار رکھیں۔انہوں نے مودی کی تقریر پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم کی زبان پر ناچنے دو اور مجرا جیسے الفاظ زیب نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی اپنی تقریروں میں اشتعال انگیز باتیں کرتے ہیں۔ وہ ہندو،مسلم کی باتیں کرتے ہیں اور ایک ذات کو دوسری ذات سے لڑانے کی باتیں کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ جو چیز آئین میں ہے، اسے مودی حکومت ایک ایک کر کے نکال رہی ہے۔ واضح رہے کہ نریندر مودی نے پٹنہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد” انڈیا ”پر تنقیدکرتے ہوئے کہا تھا کہ انڈیا اتحاد اپنے ووٹ بینک کے لیے ناچ رہا ہے اور مجرا کر رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button