بھارت

بھارت نے کرکٹ ورلڈ کپ 2027میں رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دیں

اworldcup 2027سلام آباد : بھارتی کرکٹ بورڈ نے عالمی کرکٹ کپ میں شکست کے بعد 2027میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ابھی سے رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دیں۔
بھارت 2027میں کرکٹ ورلڈ کپ کا فارمیٹ تبدیل کرانے پر بضدہے اور ورلڈ کپ 14کے بجائے 10 ٹیموں کا کرانا چاہتا ہے جس کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر دبائو ڈال رہا ہے۔ آئی سی سی تاحال بھارتی مطالبے پر راضی نہیں کیونکہ 2 سال قبل 2027میں 14ٹیموں کا ورلڈ کپ کنفرم کیا جا چکا ہے اور ٹورنامنٹ فارمیٹ کی بنیاد پر نشریاتی حقوق بھی فروخت کر دیئے گئے ہیں۔2027کاون ڈے ورلڈ کپ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں 14ٹیموں کے درمیان 54مقابلے ہوں گے جبکہ بھارت اس ورلڈ کپ کو 10ٹیموںکیساتھ کرانے کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔ بی سی سی آئی یہ معاملہ آئندہ آئی سی سی اجلاسوں میں بھی اٹھائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button