مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے پر ٹریفک بدستور معطل

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے پر ٹریفک بدستور معطل ہے۔
کشمیری میڈیا سروس کے مطابق ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر جموں کی طرف سے جاری کردہ ٹریفک پلان اور ایڈوائزری میں لوگوں کو ہائی وے پر سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ رام بن متاثرہ علاقوں میں سڑک کی بحالی کا کام جاری ہے۔منگل کو سرینگر جموں ہائی وے پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی ۔ایڈوائزری کے مطابق کشتواڑ-سنتھن ٹاپ اوراسلام آباد روڈ بھی تازہ برف باری کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button