مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع پلوامہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں ،پیراملٹری فورسز اورپولیس اہلکاروںنے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے نہامہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران شہید کیا ۔نوجوانوں کی لاشیں علاقے میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے تباہ کیے گئے مکان کے ملبے سے نکالی گئیں۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔