مقبوضہ جموں و کشمیر
بڈگام : ایک شخص پر اسرار حالات میں مردہ پایا گیا

سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بڈگام میں آج ایک شخص پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لاش ضلع کے علاقے شیخ پورہ سرسید آباد سے ملی ہے ۔ مردہ پائے جانے والے شخص کی شناخت فیاض احمد بٹ کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس کی ایک ٹیم نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لی اور موت کی وجہ جاننے کے لیے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے






