بھارت

بھارت :براہموس ائیرو اسپیس لمیٹڈکے سابق انجینئر کو جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا

Brahmos_engineer_charges_of_spying_for_Pakistan_ناگپور:
بھارت کی ایک عدالت نے براہموس ائیرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے سابق انجینئر نشانت اگروال کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزری پر عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نشانت اگروال کومبینہ طورپر 2018میں پاکستان کو خفیہ معلومات دینے اورجاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ناگپور کی ضلعی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ایڈیشنل سیشن کورٹ کے جج ایم وی دیشپانڈے نے نشانت اگروال کو آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66 (f) اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی مختلف دفعات کے علاوہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 235 کے تحت عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔اگروال ناگپور میں براہموس ایرو اسپیس کمپنی کے میزائل سینٹر کے ٹیکنیکل ریسرچ سیکشن سے وابستہ تھا۔ اسے 2018 میں اتر پردیش اور مہاراشٹر کے ملٹری انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی اسکواڈز نے گرفتار کیا تھا۔یہ کمپنی بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور روس کے ملٹری انڈسٹریل کنسورشیم کے درمیان مشترکہ منصوبہ ہے۔ جو سپرسونک کروز میزائل کی تیاری پر کام کر رہی ہے، جسے زمین،فضا ، سمندر اور پانی کے اندر سے لانچ کیا جا سکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button