بھارت

ملک پر سسٹم کا قبضہ ہے ، مودی اس سسٹم کو چلاتے ہیںجبکہ امیت شاہ بھڑکانے کا کام کرتے ہیں، راہول گاندھی

اندور:کانگریس رہنما اور پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے بی جے پی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پر سسٹم کا قبضہ ہے جس کے اوپر چھ لوگ بیٹھے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہول نے ریاست مدھیہ پریس کے شہر اندور میں طلباء کے ایک پروگرام سے خطاب میںکہا کہ ان چھ لوگوں میں سب سے پہلے مقام پر نریندر مودی ہیں جو سسٹم کو چلاتے ہیں ، دوسرے نمبر پر امیت شاہ ہیں ، جو ملک کو بھڑکاتے ہیں اور طلباء کی پٹوائی کراتے ہیں۔ تیسرے نمبر پر اجیت ڈوول ہیں جو مودی اور امیت کو ہر طرح کی معلومات دیتے ہیں ۔ چوتھے نمبر پر آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت ، جونظریات کی باتیںکرتے ہیںجبکہ پانچویں اور چھٹے نمبر پر اڈانی اورامبانی ہیں جواس پورے سسٹم کو مالی مدد فراہم کرتے ہیں۔
راہول گاندھی نے اندور کے ”بھارت جوڑو میدان میدان ” میںجمع ہزاروں نوجوانوں سے خطاب میںکہا کہ سسٹم کو طلباء سے خطرہ ہے کیونکہ وہ سوال کرتے ہیں، طالب علم پوچھتا ہے کہ امیت شاہ کابیٹا آئی سی سی کا چیئرمین کیسے بن گیا، ملک کے پورے بزنس کو محض دو لوگوںاڈانی اورامبانی نے کیسے اپنے حصارمیںجکڑلیا، عدلیہ سمیت باقی ادارے اپنا کام کیوںنہیں کر رہے ، الیکشن کمیشن اپنا کام کیوںنہیںکر رہا۔
راہول گاندھی نے کہا کہ طلباء کو یہ سوال کرنے کا پورا حق ہے کہ امتحانات میںپرچے کیوںلیک ہوتے ہیں، روزگارکے موقع کیوں کم ہیں اورتعلیمی اداروںکی حالت کیوںخراب ہے ۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ نظام ایسے لوگوں کو ترجیح دیتا ہے جو سوال کرنے کے بجائے ہر بات کو قبول کر لیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button