بھارت

نریندر مودی نے تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا

modi oathنئی دہلی:
نریندر مودی نے آج( اتوار) تیسری مدت کے لیے بھارت کے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا کہ گو کہ انہیں اس مرتبہ توقعات کے مطابق سیٹیں نہیں ملیں اورایک واضح اکثریت حاصل نہیں کر پائے لیکن اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف وہ اپنی کارروائیوں میں کوئی کمی نہیں لائیں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صدر دروپدی مرمو نے نئی دہلی کے صدارتی محل راشٹرپتی بھون میں ایک تقریب میں مودی سے عہدے کا حلف لیا۔ وہ جواہر لعل نہرو کے بعد مسلسل تیسری بار وزیر اعظم کے طور پر کام کرنے والے دوسرے شخص ہیں۔پچھلے دو انتخابات کے برعکس وہ واضح اکثریت حاصل نہیں کر پائے جو انکے لیے ایک بڑا دھچکا سمجھا جا رہا ہے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button