مقبوضہ جموں و کشمیر

کٹھوعہ میں ایک شخص کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،ہائی وے، ریلوے ٹریک بلاک

Page5-13-1

جموں:غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ رات ضلع کٹھوعہ میں ہیرانگر کے علاقے میلا میں ایک 35 سالہ شخص امرجیت شرما کو اس کے گھر کے قریب گلا کاٹ کر بے رحمی سے قتل کیا گیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق امرجیت کے قتل پر علاقے کے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اورسوگوار رشتہ داروں اور ہمسایوں نے واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہائی وے اور ریلوے ٹریک کو بند کردیا۔مظاہرین نے شرما کی لاش اٹھاکر اور نعرے لگاتے ہوئے مجرموں کی فوری گرفتار ی کا مطالبہ کیا ۔ احتجاجی مظاہرے سے ٹریفک اور ٹرین کی نقل و حرکت میں رکاوٹ پیدا ہوئی ۔پولیس اور سرکاری افسران نے مداخلت کرکے واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی اور مجرموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا وعدہ کیا۔ قتل کی تحقیقات اور ملزموں کی گرفتاری کے لئے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے۔امرجیت شرما کا قتل اس بات کی یاد دہانی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تشدد اور قتل ایک معمول بن چکاہے۔ حالیہ دنوں میںعلاقے میں ٹارگیٹ کلنگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں متعدد شہری گولیوں کا نشانہ بنے ۔ قتل وغارت میں اضافے سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی زندگی کے تحفظ میں نظام کی ناکامی کی عکاسی ہوتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button