بھارت

لکھنو: یوگی حکومت نے مسلمانوں کے گھروں کو بلڈوزکرنے کی کارروائی شروع کردی

download (3)لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی زیر قیادت ہندوتوا حکومت نے دارلحکومت لکھنومیں ہزاروں لوگوں خصوصا مسلمانوں کی املاک اور گھروں کو بلڈوز کرنے کی کارروائی کا آغاز کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لکھنو ڈیولپمنٹ اتھارٹی لکھنو کے علاقے اکبر نگرمیں 50سال پرانی دکانوں اور مکانات کو مسمار کرنے کے لیے بلڈوزر سمیت بھاری مشینری کو استعمال کررہی ہے۔اس دوران فورسز کی بھاری تعداد کو بھی تعینات کیاگیاہے۔یوگی حکومت کے بلڈوزر آپریشن سے کم سے کم 25 سے زیادہ لوگ متاثر ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق اکبر نگر کی اکثریت مسلمانوں پرمشتمل ہے جو زیادہ تر دیہاڑی دار ہیں۔یوگی حکومت نے بلڈوزر کارروائی کیلئے صوبائی مسلح کانسٹیبلری اور ریپڈ ایکشن فورس کی آٹھ کمپنیاں علاقے میں تعینات کی ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک لڑکی کو کانگریس پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو سے یوگی حکومت کے بلڈوزر کو روکنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ لڑکی ویڈیو میں دونوں رہنمائوں نے اپنا گھر بچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہہ رہی ہے یوگی حکومت ہمیں اس جگہ کو خالی کرنے کہہ رہی ہے جہاں وہ پیدائش سے رہ رہے ہیں۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ اسکا پورا خاندان صدمے اورشدید مایوسی کا شکار ہے ۔بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں خاص طور پر یوپی کی یوگی حکومت اپنی مسلم دشمنی کے لیے مشہور ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button