امریکہ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے چیت کی حمایت کا اظہار
واشنگٹن:امریکہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے براہ راست بات چیت کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس ے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست بات چیت کی حمایت کرتا ہے، جس کے لئے دونوں پڑوسی ممالک کو خود بات چیت کا طریقہ کار وضع کرنا چاہیے۔میتھیو ملر نے اپنی روزانہ کی نیوز بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ اپنے اہم تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں ، ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست بات چیت کی حمایت کرتے ہیں، لیکن رفتار، دائرہ کار اور کردار کا تعین ان دونوں ممالک کو کرنا چاہیے، نہ کہ ہمیں۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے میتھیو ملر نے مزید کہاکہ امریکہ اور پاکستان دونوں کا علاقائی سلامتی کے خطرات سے نمٹنے کا مشترکہ ہدف رکھتے ہیں جبکہ ہم اپنے اعلی سطحی انسداد دہشت گردی کے مذاکرات کے ذریعے پاکستان کے ساتھ سیکورٹی کے حوالے سے شراکت داری کرتے ہیں، جس میں انسداد دہشت گردی کی صلاحیت سازی کے کئی پروگرام بھی شامل ہیں، اور ہم پاکستان اور امریکہ کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری مصروفیات کے سلسلے کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سی ٹی ایشوز پر اپنی شراکت داری کے ایک حصے کے طور پر پاکستانی رہنماں کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں اور ہم بشمول اپنے سالانہ انسداد دہشت گردی کے مذاکرات اور دیگر دو طرفہ مشاورت کے ذریعے علاقائی سلامتی پر تفصیلی بات چیت جاری رکھیں گے۔