مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پوسٹرچسپاں،حریت رہنمائوں کی رہائی کا مطالبہ

WhatsApp Image 2024-06-25 at 2.31.40 PMسرینگ:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن کے ذریعے مختلف جیلوں میں نظربندحریت رہنمائوں ، کارکنوں اور نوجوانوں کی غیر قانونی نظربندی کے خلاف کشمیریوں کا احتجاج درج کرایاگیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پوسٹرآزادی پسند تنظیموں کی جانب سے چسپاںکیے گئے ہیں اوران میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں تسلیم شدہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔ پوسٹروں میں بھارتی جیلوں میں نظربندحریت رہنمائوں ، کارکنوں اور نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاگیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، نعیم احمد خان اور مولانا بشیر عرفانی سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں کی تصاویر والے پوسٹروں میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ اپنی منظورشدہ قراردوں پر عملدرآمد کرکے تنازعہ کشمیر کو حل کرے۔WhatsApp Image 2024-06-25 at 2.31.39 PM

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button