جموں
پونچھ : بھارتی فوج کا صوبیدار حرکت قلب بند ہو جانے کیوجہ سے ہلاک
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کا ایک صوبیدار دل کا دورہ پڑنے کیوجہ سے ہلاک ہو گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صوبیدار انیل راگھو ضلع کے علاقے ساگرا منکوٹ میں فوج کے کیمپ میں حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث دم توڑ گیا۔