بھارت
چھتیس گڑھ: سڑک حادثے بھارتی پیرا ملٹری کے چھ اہلکار زخمی

رائے پور: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع نارائن پور میں سڑک کے ایک حادثے میں پیراملٹری انڈو تبت ین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے چھ اہلکار زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علاقے میں مائن کلیئرنگ آپریشن میں مصروف آئی ٹی بی پی کی 53ویں بٹالین کے اہلکاروں کی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔







