دہلی : سکولوں ، کالجوں کو بم دھمکیاں موصول

نئی دہلی:بھارتی دارلحکومت نئی دہلی کے کئی سکولوں ،کالجوں کو ای میلز کے ذریعے بم دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گزشتہ دس تین روز میں تقریبا دس سکولوں اور ایک کالج کو ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ان میں دہلی کے پسم وہار علاقے میں واقع رچمنڈ گلوبل سکول بھی شامل ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ دھمکی آمیز خط میں لکھا تھا کہ ”ہیلو، میں آپ کو یہ بتانے کے لیے لکھ رہا ہوں کہ میں نے اسکول کے کلاس رومز میں بارودی مواد رکھا ہوا ہے ، دھماکہ خیز مواد بڑی مہارت سے کالے پلاسٹک کے تھیلوں میں چھپایا گیا ہے، میں آپ میں سے ہر ایک کو اس دنیا سے مٹا دوں گا، ایک بھی ذی روح نہیں بچے گا، میں خوشی سے ہنسوں گا جب میں یہ خبریں دیکھوں گا۔“
سکولوں کی جب تلاشی لی گئی تو کوئی دھماکہ خیزمواد برآمد نہیں ہوا۔پولیس کاکہناہے کہ وہ اس حوالے سے مزیدتفتیش کررہی ہے۔








