مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے ماہ اگست میں چھ کشمیریوں کو شہید کیا

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں گزشتہ ماہ اگست میں چھ کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ان میں سے چارافراد کو مختلف جعلی مقابلوں میں شہید کیا۔ بھارتی فوج، پیراملٹری فورسز،پولیس،تحقیقاتی اداروں این آئی اے اورایس آئی اے کے اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی 186 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران 29شہریوں کو گرفتار کیاجن میں زیادہ تر سیاسی کارکن، نوجوان اور طلباء شامل تھے جبکہ ان میں سے کئی کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔اس عرصے کے دورں مکانات اور زمینوں سمیت11کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کی گئیں اور پانچ کو سرکاری ملازمتوں سے برطرف کردیا گیا۔

دریں اثنا ء حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت تین ہزار سے زائد کشمیریوں کو انتقامی کارروائیوں کے تحت مسلسل بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر کی مختلف جیلوں میں نظربند رکھا گیا ہے جن میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، فاروق احمدڈار،سید شاہد شاہ، ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم،مشتاق الاسلام، امیر حمزہ، ڈاکٹر حمید فیاض، شاہد الاسلام، بلال صدیقی، مولوی بشیر عرفانی، ظفر اکبر بٹ، نور محمد فیاض، حیات احمد بٹ، شوکت حکیم، ایڈووکیٹ زاہد علی، عبدالاحد پرہ، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی ،ڈاکٹر غلام محمد بٹ ،غلام قادر بٹ، رفیق احمد گنائی، فردوس احمد شاہ، سلیم نناجی، محمد یاسین بٹ، فیاض حسین جعفری، عمر عادل ڈار، سراج زرگر، دائود زرگر، اعجاز احمد شیخ، انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز، صحافی عرفان مجید اور دیگر شامل ہیں۔ وہ سالہاسال سے من گھڑت الزامات پر قید وبند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button