مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر :سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کے طلبا کافیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
سرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے طلبا نے اپنی سالانہ فیسوں میں اضافے اور یونیورسٹی کیمپس میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یونیورسٹی کے طلبا ء نے ضلع گاندربل کے تلمولہ کیمپس کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔ طلبا نے میڈیا کو بتایاکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں انکی فیس دوگنی کردی گئی ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور انکے خاندانوں پر مالی بوجھ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے فیسوں میں فوری کمی کا مطالبہ کیا ہے۔احتجاج میں شامل طلبا نے یونیورسٹی کی انتظامیہ کیمپس میں بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی کا مسئلہ فوی حل کرنے کابھی مطالبہ کیا۔