مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں وکشمیر تنظیم نو ترمیمی بل جمہوریت کو کچلنے کی ایک کوشش ہے ، نائب وزیر اعلیٰ سریندر چوہدری

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ مودی حکومت کی طرف سے متعارف کرایاگیا جموںو کشمیر تنظیم نو ترمیمی بل جمہوریت کو کچلنے کی ایک کوشش ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سریندر چودھری نے پلوامہ کے علاقے لاسی پورہ میں انڈسٹریل گروتھ سینٹر کا دورے کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اس قانون کا موازنہ برصغیر میں ایسٹ انڈیا کمپنی کے داخلے سے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایسٹ انڈیا کمپنی نے برصغیر آکر وہاں 200 سال حکومت کی۔ بی جے پی انہی حربوں کو دہرانے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے مودی حکومت کی طرف سے وزیروں کو 30دن کیلئے جیل کرحزب اختلاف کی منتخب حکومتوں کو گرانے کیلئے متعارف کرائے گئے بل کو غیر جمہوری قراردیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بل جمہوریت کو کچلنے کی ایک کوشش ہے۔تاہم انہوںنے کہاکہ عوام مودی حکومت کو ملک میں جمہوریت کو پامال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔عوامی خدشات کو تسلیم کرتے ہوئے نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ جموں و کشمیر کی ریاستی شناخت ختم ہونے کے بعد ترقی کا عمل سست پڑ گیا ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button