مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں میں بینک کے کھاتے داروں کا احتجاجی مارچ
جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں اسٹیٹ کوآپریٹو ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (سکارڈ) بینک کے کھاتے داروںنے جموں شہر میں احتجاجی مارچ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بینک کے کھاتے داروں نے جیول چوک سے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کیا اور اپنے فکسڈ ڈپازٹس کے اجراءکا مطالبہ کیا۔ احتجاج کھاتے داروںمیں بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتا ہے جن کاکہنا ہے کہ مدت پوری ہونے کے باوجودانہیں رقم ادا نہیںکی جارہی۔ مظاہرین نے رقوم کی ادائیگی میں تاخیر اور نا مکمل یقین دہانیوں کا حوالہ دیا اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھاتے ہوئے حکام کے خلاف نعرے لگائے ۔مظاہرین میں شامل وجے کمار گپتا نے کہا کہ بار بار وعدوں کے باوجود یہ مسئلہ برقرار ہے۔ ایک اور شخص جسونت سنگھ نے کہا کہ کھاتے داروں کو بغیر کسی حل کے بار بار وضاحتیں دی جارہی ہیں۔






