پاکستان

پاکستان نے گزشتہ سال 485بھارتی قیدیوں کو رہا کیا، ترجمان دفتر خارجہ

foreign-officeاسلام آباد:
پاکستان نے گزشتہ سال جیلوں میں قید 485بھارتی شہریوں کو رہا کیا ہے جن میں6سول قیدی اور 479ماہی گیر شامل تھے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال جیلوں میں قید 485بھارتی شہریوں کو رہا کیا ہے جن میں6سول قیدی اور 479ماہی گیر شامل تھے۔انہوں نے کہاکہ ہم بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانی قیدیوں کی جلد واپسی کو یقینی بنانے کے لئے بھی کوششیں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے پیر کو2008 کے قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت ایک دوسرے کی تحویل میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے جیلوں میں قید 254بھارتی شہری قیدیوں اور ماہی گیروں کی فہرست حوالے کی جبکہ بھارت نے اپنی جیلوں میں قید 452پاکستانی شہریوں اور ماہی گیروں کی فہرست شیئر کی ہے۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے لاپتہ 38 پاکستانی دفاعی اہلکاروں کی فہرست بھی بھارت کو دی گئی ہے جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ 1965اور 1971کی جنگوں سے بھارت کی تحویل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان انسانی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے پرعزم ہے اور ہم بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانی قیدیوں کی جلد واپسی کو یقینی بنانے کیلئے بھی کوششیں جاری رکھیں گے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ان کوششوں کے ایک حصے کے طور پر گزشتہ سال 62اور رواں سال 4پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی ممکن ہوئی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button