مقبوضہ جموں و کشمیر

پلوامہ: کسانوں کو آبپاشی کے شدید بحران کا سامنا

imagesسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کسانوں کو قابض بھارتی انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے آبپاشی کے شدید بحران کا سامنا ہے جس سے ضلع میں زرعی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے گاﺅں کوئل کے مکینوں نے سینکڑوں کنال اراضی پر پھیلے کریوا خطے میں سیب کے باغات کے لیے فوری طور پر درکار پانی کی شدید قلت پر شدید تشویش کا اظہار کیاہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ لارکی پورہ میں دریائے جہلم کے کنارے 1984 میں ایک پمپنگ اسٹیشن قائم کیا گیا تھا، جس کا مقصد کوئیل اور قریبی دیہاتوں کو پانی فراہم کرنا تھا تاہم یہ واٹرسٹیشن اب ناکافی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ پانی کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنانے میں ناکام ہے ۔ علاقے کے لوگوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کارروائی کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button