محاصرے اور تلاشی
چنی گام کولگام میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع کولگام کے علاقے چنی گام میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا اورگھرگھر تلاشی کی کارروائی شروع کی ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ اس سے پہلے ضلع کے علاقے مڈرگام میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔