گرفتار
کٹھوعہ: بھارتی فوجیوں نے50سے زائد افراد گرفتار کر لیے
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع کٹھوعہ کے مختلف علاقوں میں کم از کم 50 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ گرفتاریاں فوجیوں کی طرف سے ضلع کٹھوعہ کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھر گھر چھاپوں کے دوران کی گئیں۔
بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے مقبوضہ وادی کے کولگام، اسلام آباد، گاندربل، بانڈی پورہ، بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع کے علاوہ جموں خطے کے کٹھوعہ، ڈوڈہ، سانبہ، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے لوگوںکو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
دریں اثنا بھارتی پولیس نے جموں میں ترون بہل نامی ایک شخص گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا ۔ ان پر حساس معلومات شیئر کرنے کا الزام عائد کیاگیا۔