گرفتار
مقبوضہ کشمیر:بھارتی پولیس نے سوشل میڈیا استعمال کر نے پر سرکاری ملازم کو گرفتار کرلیا
جموں 10مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بھارتی پولیس نے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر ایک سرکاری ملازم کوگرفتار کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گرفتا کئے گئے ملازم کی شناخت امر سنگھ کے طورپر ہوئی ہے جو ضلع کے علاقے بیولی کا رہائشی اور چیف ایجوکیشن آفیسر، ڈوڈہ کے دفتر میں درجہ چہارم کا ملازم ہے۔ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ امرسنگھ کو فیس بک پر کئے گئے ایک تبصرے کے بعد گرفتار کیاگیا ہے ۔ انسپکٹر ارون پرکاش شرما کی قیادت میں ایک پولیس پارٹی نے امرسنگھ کو گرفتار کیا اور تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کے بعد اسے ایگزیکٹو مجسٹریٹ درجہ اول ڈوڈہ کے سامنے پیش کیا جہاں سے اسے ڈسٹرکٹ جیل بھدرواہ بھیج دیا گیاہے۔