بھارتمقبوضہ جموں و کشمیر
نئی دلی: پولیس نے کشمیری نوجوان عامر راشد کو گرفتار کرلیا

گجرات میں کشمیری طالب علم پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
نئی دلی:
بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ”نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی“(این آئی اے) نے نئی دلی سے ایک کشمیری نوجوان عامر راشد علی کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ”این آئی اے“ نے عامر راشد کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کے لیے ان پر نئی دلی میں حال ہی میں ہونے والے کار بم دھماکے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ دھماکے میں استعمال ہونے والی کار عامر راشد کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔
دریں اثنا بھارتی ریاست گجرات کے علاقے فتح گنج میں مقبوضہ جموں و کشمیر کا رہائشی ایک 25 سالہ طالب علم اپنی رہائشی گاہ پراسرار طورپر مردہ پایا گیا۔وہ پارول یونیورسٹی میں ایم بی اے سیکنڈ ایئر کا طالب علم تھا۔







