عمر عبداللہ کا بھارتی ریاستوں میں کشمیریوں پر ہندوتوا بلوائیوں کے حملوں کی شدید مذمت
سرینگر:
غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی ریاستوں میں کشمیریوں پر ہندو انتہاپسندوں کے بڑھتے ہوئے حملوں پر سخت تشویش کا اظہار کیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پرجاری ایک بیان میں ہماچل پردیش سمیت بھارتی ریاستوں میں ہندوتوابلوائیوں کے کشمیریوں پر حملوں کو ناقابل قراردیااورکہاکہ یہ سلسلہ فوری طورپر روکا جانا چاہیے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ ایک طرف مودی حکومت جموں وکشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قراردیتی ہے تاہم دوسری جانب کشمیری بھارت بھر میں مسلسل خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جو ایک واضح تضاد ہے ۔ انہوں نے سوال کیاکہ اگرمودی حکومت کا دعویٰ واقعی درست ہے تو کشمیری بھارتی ریاستوں میں کیوں غیر محفوظ ہیں ؟ عمرعبداللہ واضح کیاکہ انکی حکومت کشمیریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔ انہوں نے بھارتی وزارت داخلہ پر زوردیاکہ وہ بھارت بھر میں کشمیریوں تاجروں اور طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنائے ،تاکہ اس طرح کے واقعات مستقبل میں دوبارہ پیش نہ آئیں۔





