جموں
راجوری: بھارتی فوجیوں نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا
جموں06نومبر ( کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جموں خطے کے ضلع راجوری میں محاصرے اور تلاشی کی ایک بڑی کارروائی شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے Khablanاور دیگر دیہات کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی آپریشن شروع کیا ۔ فوجیوں نے تھنہ منڈی سے راجوری تک ٹریفک کی آمد و رفت بھی معطل کر دی ہے۔