مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز کی ضلع کٹھوعہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی
جموں:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کٹھوعہ کے علاقے بلاورمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجی کارروائی ضلع کے جنگل اور پہاڑی علاقے میں شروع کی گئی ہے ۔بھارتی قابض حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد علاقے میں فوج کی اضافی نفری بھجوا دی گئی ہے۔آخری ا طلات ملے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔





