مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:کشتواڑ میں ہلکے زلزلے کے جھٹکے
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ہفتے کے روز ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 3.5تھی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شام 5بج کر 34منٹ پر محسوس کیے گئے۔زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 10کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کہیں سے بھی کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔