مقبوضہ جموں و کشمیر

میرواعظ کی ایران کے سپریم لیڈر کے قتل کی مذمت، کل مکمل ہڑتال کی اپیل

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور متحدہ مجلس علماء(ایم ایم یو) کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میرواعظ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ایران کے خلاف جاری جارحیت کی مذمت کی،انہوں نے خاص طور پر مناب میں معصوم طالبات کے قتل عام کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اجتماعی طور پر اس تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔میرواعظ نے کہاامریکہ اور اسرائیل کے ہاتھوں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے وحشیانہ قتل پر گہرا دکھ اور افسوس ہے جس نے مسلم دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔انہوں نے اسے انتہائی دکھ کی گھڑی قرار دیتے ہوئے ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی دکھ کی اس گھڑی میں ہمارے دل ایران کے پرعزم لوگوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ اللہ مظلوموں کو طاقت دے، شہداءکے درجات بلند کرے اور اس کے ذمہ داروں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے۔میر واعظ نے امت مسلمہ سے مطالبہ کیا کہ وہ تفرقوں سے اوپر اٹھ کر خطے میں جاری جارحیت کے خلاف متحد ہو جائیں۔ میرواعظ نے اعلان کیا کہ متحدہ مجلس علماء(ایم ایم یو)نے کل مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اتحاد، وقار اور مکمل پرامن طریقے سے ہڑتال کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button