بھارت

بھارت : اترپردیش میں جم میں جھگڑے کے بعد تین افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

 

لکھنو: بی جے پی کے زیر اقتدارریاست اتر پردیش میں ایک جم میں جھگڑے کے بعد تین افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ضلع بلند شہر کے علاقے خورجا نگر میں ایک جم میں جھگڑے کے بعد تین افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتے کی رات پیش آیا اور مرنے والوں کی شناخت30سالہ امردیپ ،28سالہ منیش اور18سالہ آکاش کے طور پرہوئی ہے۔میرٹھ کے ڈی آئی جی پولیس نے بتایاکہ جم میں لوگوں کے ایک گروپ کے درمیان کسی معاملے پر جھگڑا شروع ہوا جو تشدد میں بدل گیا۔انہوں نے کہا کہ مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔انہوں نے کہاکہ آس پاس کے علاقوں میں تلاشی لی جا رہی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button