بھارت

بھارت :مودی حکومت کے خلاف بڑا احتجاج، راہول گاندھی سمیت کئی رہنما گرفتار، پھر رہا

نئی دہلی: بھارت میں کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما راہول گاندھی سمیت حزب اختلاف کے کئی رہنماﺅں کو الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس نے گرفتارکرکے بعد میں رہا کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احتجاج میں اپوزیشن جماعتوں نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ راہول گاندھی نئی دہلی میں حزب اختلاف کے اتحاد ’انڈیا بلاک‘ کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی میں شریک تھے۔ مظاہرین پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب مارچ کر رہے تھے تاہم پولیس کی بھاری نفری نے انہیں راستے میں روک دیا۔راہول گاندھی پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹ پر کھڑے ہوگئے اور ہاتھ میں بھارتی پرچم لہراتے رہے۔ پولیس نے انہیں دیگر اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ مختصر وقت کے لیے حراست میں لیا، تاہم بعد میں انہیں رہا کردیا گیا۔
اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ ووٹر فہرستوں پر نظرثانی کے عمل میں بے ضابطگیاں کی گئی ہیں اور اس سے وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو فائدہ پہنچا ہے۔ مظاہرین چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن پر حکومت کے دباو¿ میں کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑکے نے احتجاج کے آغاز پر کہا کہ الیکشن کمیشن حکومت کے ہاتھ میں ایک ’کٹھ پتلی‘ بن چکا ہے اور اپوزیشن جمہوریت کے تحفظ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
احتجاج کے موقع پر نئی دہلی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ پولیس اور پیراملٹری فورسز کی بڑی تعداد تعینات کی گئی، سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں جبکہ بعض راستے بھی بند کیے گئے۔یہ احتجاج وزیراعظم نریندر مودی کے تیسرے دورِ حکومت کے دوران اپوزیشن کی جانب سے ایک نئے بڑے سیاسی چیلنج کے طور پر سامنے آیا ہے۔ گزشتہ چند روز سے طلباءتنظیموں، سیاسی جماعتوں اور دیگر گروہوں کی جانب سے بھی الیکشن کمیشن کے خلاف مسلسل مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
دریں اثناءبھارت کی سپریم کورٹ نے بھی ووٹر فہرستوں پر نظرثانی کے عمل اور چیف الیکشن کمشنر کے طرزِ عمل سے متعلق الزامات پر قانونی دلائل سننے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ عدالت میں درخواست گزاروں نے الیکشن کمیشن پر جانبداری کے الزامات عائد کیے، جس پر عدالت نے کہا کہ اگر کوئی فیصلہ قانون کے خلاف ہوا تو عدالت اس معاملے سے نمٹے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button