مقبوضہ جموں و کشمیر

یاسمین راجہ کا شہید ڈاکٹر مدثر کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی

سرینگر23 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنماء اورمسلم خواتین مرکز کی چیئرپرسن یاسمین راجہ نے سرینگر کے علاقے نوگام میں شہید ڈاکٹر مدثر گل کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یاسمین راجہ نے سوگواروں سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے شہری ڈاکٹر مدثر کو خراج عقیدت پیش کیا اور متاثرہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر مدثر کو تین دیگرشہریوں کے ہمراہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ہفتے سرینگر میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اورقابض فوجیوں نے پورے جموں و کشمیر کا محاصرہ کر رکھا ہے اور بے گناہ کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر ایک سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے اور فوجی طاقت سے کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو کمزور نہیں کرایا جاسکتا ۔انہوں تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر بھارت پر زوردیا۔یاسمین راجہ اقوام متحدہ پر بھی زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اپنی قراردادوں کے مطابق حل کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button