مودی حکومت نے حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنما کفایت رضوی کی جائیدار ضبط کر لی
سری نگر:نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنما کفایت رضوی کی سری نگرمیں غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تحقیقاتی ادارے سٹیٹ انویسٹی ایجنسی( ایس آئی اے) نے سری نگر کے علاقے شریف آباد ایچ ایم ٹی میں کفایت رضوی کی ایک کنال اور تین مرلوں پر مشتمل اراضی ضبط کی ہے۔ ایس آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کارروائی ایڈیشنل سیشن جج جموں ( این آئی اے عدالت) کے حکم پر کی گئی۔
تحقیقاتی ادارے نے مزید کہا کہ کفایت رضوی آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں اور انکا اس حوالے سے تحریک وحدت اسلامی کے زیر حراست رہنما فیاض حسین جعفری کے ساتھ بھی رابطہ رہا ہے۔
کفایت رضوی کشمیر میڈیا سروس کے ساتھ بھی بطور ایڈیٹر وابستہ ہیں، جہاں و بھارتی مظالم اور ہندوتوا ایجنڈے کو بے نقاب کر رہے ہیں۔