بنگلا دیش کی نوجوان نسل بھارت کو شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے :بھارتی وزارت خارجہ کی رپورٹ

نئی دہلی:بھارتی وزارت خارجہ کی پارلیمانی کمیٹی کی ایک رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ بنگلا دیش کی نوجوان نسل بھارت پر شک کررہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رپورٹ میںبنگلادیش سے متعلق بڑا اعتراف کیا گیا ہے کہ بنگلا دیش کی نوجوان نسل بھارت کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے اوروہاں اب پاکستان اور چین کا اثر بڑھ چکا ہے۔رپورٹ میں بھارتی حکومت سے کہاگیا ہے کہ اگر اپنی پالیسیاں درست نہ کیں تو بنگلادیش میں بھار ت غیر متعلق ہوجائے گا۔رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش میں سابقہ حکمران جماعت عوامی لیگ کا اثر ختم ہوچکا ہے اور بنگالی نوجوان بنگلا دیش کے قیام میں بھارت کے کردار کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وزارت خارجہ کی پالیمانی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ سب حالات کو ایک نئے موڑ پر لے آئے ہیں اور بھارت کو 1971کے بعد بنگلا دیش میں سب سے بڑے اسٹریٹجک بحران کا سامنا ہے۔








