قصور : بھارتی ”بی ایس ایف “ بزدل اہلکاروں نے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید کردیے
قصور: پاک فوج سے لڑنے سے قاصر بزدل بھارتی فوج نے اب نہتے پاکستانی شہری نشانہ بنانا شروع کردیے ہیں۔قصور میں پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے قریب بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی بلااشتعال فائرنگ سے دو نہتے پاکستانی شہری شہید اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ لدھڑ گاو¿ں کے قریب پیش آیا، جہاں مقامی رہائشی بارڈر پلر سے چند قدم ہی آگے بڑھے تھے کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے انہیں بغیر کسی وارننگ کے نشانہ بنایا۔
فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہریوں کی شناخت عظمت رسول اور محسن جٹ کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق لدھڑ کے علاقے جٹاں والی حویلی سے تھا۔
پاک سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ تینوں شہری مکمل طور پر نہتے تھے اور انہوں نے کسی قسم کی بارڈر فینس (سرحدی باڑ) عبور کرنے کی کوشش نہیں کی تھی۔
انہوںنے اس واقعے کو پاک بھارت بین الاقوامی سرحد سے متعلق طے شدہ سرحدی معاہدوں اور ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے روایتی بھونڈی روش برقرار رکھتے ہوئے ان معصوم اور نہتے شہریوں کو درانداز ثابت کرنے کی کوشش کی ہے ۔۔







