مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو غیر مقامی افراد زخمی
سرینگر 03 نومبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں آج شام دو غیر مقامی افراد کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا۔
نامعلوم افراد نے ضلع کے علاقے بونڈیلگام میں دو غیر مقامی افراد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔ انہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔زخموں میں ایک کا تعلق نیپال سے جبکہ دوسرا بھارتی ریاست بہار کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
بھارتی فورسز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔