پاکستانخصوصی دن

27اکتوبر کو بطور ”یوم سیاہ“بھر پور طریقے سے منایا جائے گا

کشمیری بھارتی قبضے سے آزادی کیلئے قربانیوں کی ایک عظیم تاریخ رقم کر رہے ، انجینئر امیر مقام

اسلام آباد:
27 اکتوبر کو ”یوم سیاہ“ کے طورپر منانے کیلئے وفاقی وزیر برائے ا±مورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر کونسل اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بھارت نے 27اکتوبر 1947کو کشمیریوں کی خواہشات کے منافی اور تقسیم برصغیر کے فارمولے کی صریحاً خلاف کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ جما لیا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے سے آزادی کیلئے قربانیوں کی ایک عظیم تاریخ رقم کر رہے ہیںجس پر میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اب تک لاکھوں کشمیری شہید کیے ہیں اور اس نے اپنے غیر قانونی قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے علاقے کو مکمل طور پر ایک فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس برس بھی 27اکتوبر کو بطور یوم سیاہ بھر پور طریقے سے منایا جائےگا اور وزارت امور کشمیر نے اس حوالے سے ایک بھر پور لائحہ عمل مرتب کیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنما شیخ عبدالمتین نے اس موقع پر کہا کہ 27اکتوبر جموںوکشمیر کی تاریخ کا ایک انتہائی سیاہ دن ہے جب بھارت نے کشمیریوں کی خواہشات پامال کرتے ہوئے ان کی سرزمین پر قبضہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں اور پاکستانیوں کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کرسکتی۔ شیخ عبدالمتین نے کہا کہ 27اکتو بر کو آزاد جموں وکشمیر ، پاکستان اور دنیا بھر کے بڑے بڑے شہروں میں بھارت مخالف ریلیاں نکالی جائیں گی اور جلسے جلوس منعقد کیے جائیں گے اور بھارت کو یہ واضح پیغام دیا جائے گا کہ کشمیری اسکے غیر قانونی قبضے کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اجلاس میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کی قیادت، ایڈیشنل سیکرٹری امور کشمیرگلگت بلتستان کامران الرحمان خان کے علاوہ وزارتِ خارجہ، وزارتِ امورِ کشمیر، گلگت بلتستان ، وزارتِ داخلہ، وزارتِ اطلاعات و نشریات، وزارتِ مواصلات، کابینہ ڈویڑن، وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی، پی آئی اے، آئی سی ٹی، اسلام آباد پولیس، موٹروے پولیس، سی ڈی اے، ایم سی آئی اور تمام صوبوں بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔KMS-13/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button