مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے 13کشمیری گرفتار کر لیے
سری نگر،:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع اسلام آباد میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران 13 کشمیریوں کو حراست میں لے لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے ان افراد کو ضلع کے علاقے واگھامہ میں 20 مقامات پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا۔ایک بھارتی عہدیدار نے ان افرادکی حراست کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیاہے۔
بھارت کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کیلئے انہیں مختلف بے بنیاد الزامات کے تحت جیلوں اور عقوبت خانوں میں ڈال دیتا ہے ۔ اس وقت تین ہزار سے زائد کشمیری” پبلک سیفٹی ایکٹ( پی ایس اے) اور یو اے پی اے “ جیسے کالے قوانین کے تحت جیلوں میں بند ہیں جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے





