مقبوضہ جموں و کشمیر
سیلایب ، بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کیوجہ سے بڑ ے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، محبوبہ مفتی
سری نگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب، بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ، قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں، گھر تباہ ہوئے، انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا اور متاثرہ خاندانوں کے پاس کچھ نہیں بچا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم” ایکس “پر ایک پوسٹ میں کہا کہ متاثرین انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں لہذ ا ان کی دادرسی کی فوری ضرورت ہے۔
انہوںنے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ متاثرین کی بحالی کیلئے فوری طور پر امدادی پیکج کا اعلان کرے۔




